علاقائی امن کیلئے ایران اور عرب ممالک کا تعاون ضروری ہے ، شہزاد یوسف
گگو منڈی(نامہ نگار)سابق ناظم و سابق چیئرمین گگو منڈی میاں محمد شہزاد یوسف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات میں مذاکرات اور۔۔۔
تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے ۔پریس کلب کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے مختلف ممالک کے وسائل سے فائدہ اٹھایا، جبکہ خطے میں امن کے لیے تمام ممالک کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ایران، عرب ممالک اور دیگر اسلامی ممالک کے درمیان تعاون خطے کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے ۔میاں محمد شہزاد یوسف نے کہا کہ موجودہ حالات میں جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments