ڈی پی او کوٹ ادو آج تھانہ سٹی میں کھلی کچہری لگائیں گے

ڈی پی او کوٹ ادو آج تھانہ سٹی  میں کھلی کچہری لگائیں گے

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو منصور قمر آج شام 5 بجے تھانہ سٹی کوٹ ادو میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے ۔۔۔

۔تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں شہری اپنی شکایات، درخواستیں، مسائل اور تجاویز براہ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کر سکیں گے ۔ اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود ہوں گے ۔ڈی پی او منصور قمر سائلین کے مسائل سن کر میرٹ پر ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کریں گے ۔ کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا، شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور پولیس کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ڈی پی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر تھانہ سٹی کوٹ ادو پہنچ کر اپنے مسائل پیش کریں تاکہ انہیں قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...