بوگس چیک،خیانت پر 5 افراد کیخلاف مقدمات درج
ملتان ( کرائم رپورٹر ) پولیس نے بوگس چیک اور خیانت کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔ ملزم مبشر نے 20لاکھ کی ریکور ی کی اور۔۔۔
ادارہ کو جمع نہ کرائی ملزم نے رقم کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا ۔ شیخ واحد نے بتایا کہ ملزم عادل نے 1لاکھ ادھار کی مد میں لیکر بوگس چیک دیا گلگشت پولیس کو عارف نے کہا کہ ملزم شکیل احمد نے چار مرلہ کا پلاٹ دکھایا جو پسند آنے پر شکیل کو 20لاکھ روپے ادا کردیئے جس نے میری رقم خورد برد کرلی ۔جبکہ اسی تھانہ کو زبیر نے بتایا کہ ملزمان وسیم اور اسلم نے لاکھوں کی رقم خورد برد کرلی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments