حضرت بہاؤالدین زکریاؒ کا عرس دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر

حضرت بہاؤالدین زکریاؒ کا عرس دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر

اولیا ء کا فیضان تاقیامت جاری رہے گا، زین حسین قریشی ،مظہر سعید کاظمی

ملتان (کرائم رپورٹر)حضرت غوث بہاؤالدین زکریاؒ کے 787ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات مدینۃ الاولیاء ملتان میں ملک کی سلامتی، استحکام، دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی امن کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ تقریبات میں چاروں صوبوں، خصوصاً سندھ سے ہزاروں عقیدت مندوں اور مریدین نے شرکت کی۔ اختتامی نشست کی صدارت مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کی، جبکہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے خصوصی دعا کرائی، جس میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد رہائی اور صحت کے لئے بھی دعا کی گئی۔مخدومزادہ زین حسین قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت غوث بہاؤالدین زکریاؒ کا روحانی فیضان قیامت تک جاری رہے گا۔

 اور آپؒ کی تعلیمات محبت، اخوت، اتحاد اور رواداری کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کے آستانے امت مسلمہ کے اتحاد کا مرکز ہیں اور پاکستان و بھارت کے درمیان بہتر تعلقات خطے کے امن کے لئے ضروری ہیں۔ انہوں نے فلسطین، کشمیر اور غزہ میں امن و استحکام کے لئے بھی دعا کی۔علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ قریشی خاندان سے ان کا تعلق کئی دہائیوں پر محیط ہے اور دعا ہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی جلد باعزت رہائی حاصل کریں۔ انہوں نے ملک میں انصاف، امن اور نظامِ مصطفی ؐکے نفاذ کی بھی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...