شوہر نے کلہاڑی کے وار کر نے بیوی کا سر پھاڑ دیا
گھریلو تنازع پر واقعہ پیش آیا، ریسکیو نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)چوک سرور شہید کے علاقے سلطان کالونی کے قریب گھریلو تنازع پر شوہر کے مبینہ حملے میں خاتون زخمی ہو گئی، جسے ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 25 سالہ عظمیٰ بی بی زوجہ اعجاز حسین کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے کلہاڑی کے وار سے زخمی کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع پولیس چوکی سلطان کالونی کی جانب سے ریسکیو 1122 کو دی گئی، جس پر سنانواں ریسکیو پوائنٹ سے ایمبولینس روانہ کی گئی۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کی۔ حکام کے مطابق خاتون کے سر کے پچھلے حصے پر گہرا زخم آیا تھا، جس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر سنانواں منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا، جبکہ پولیس نے معاملے کی مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments