چار بہنوں کی وراثتی حق نہ ملنے پر وزیر اعلیٰ سے انصاف کی اپیل
اکلوتابھائی محمد اکرم ساڑھے چھ کنال زرعی اراضی فروخت کر چکا،پریس کانفرنس
میلسی (نامہ نگار)چار بہنوں نے وراثتی حقوق سے محروم کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری انصاف فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلقیس بی بی، سلمیٰ بی بی، اکبری بی بی، نسیم بی بی اور کوثر بی بی نے کہا کہ ان کے والد محمد بوٹا کی ساڑھے سات کنال زرعی اراضی اور کمرشل جائیداد موجود تھی، تاہم والد کے انتقال کے بعد انہیں ان کا قانونی و شرعی حصہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے اکلوتے بھائی محمد اکرم مبینہ طور پر ساڑھے چھ کنال زرعی اراضی فروخت کر چکے ہیں، جبکہ گزشتہ 22 برس سے کمرشل جائیداد میں قائم دکانوں کا کرایہ بھی خود وصول کر رہے ہیں۔خواتین کا کہنا تھا کہ اب کالونی روڈ پر واقع ایک کنال اراضی بھی فروخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جسے فوری روکا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ متعدد بار اپنا حق طلب کر چکی ہیں مگر انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔متاثرہ خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور انہیں والد کی جائیداد میں قانونی و شرعی حصہ دلوایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments