کشمیر انتخابات ،پیپلز پارٹی خانیوال کا انتخابی مہم تیز کرنیکا فیصلہ

کشمیر انتخابات ،پیپلز پارٹی خانیوال کا انتخابی مہم تیز کرنیکا فیصلہ

کارکن امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں، رضوان عالمی

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عہدیداران نے کشمیر انتخابات کے حوالے سے خانیوال کا دورہ کیا اور کشمیر الیکشن کمیٹی ضلع خانیوال کے اجلاس میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب ملک ریاض حسین سامٹیہ نے میاں چنوں میں چوہدری شاہد بشیر آرائیں کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد ارشاد گادھی، چوہدری شاہد بشیر آرائیں، چوہدری محمد ارشد آرائیں، رانا عبدالرحمن اور دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے ۔عبدالقادر شاہین نے آزاد کشمیر انتخابات کے حو الے سے پارٹی پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کارکنوں کو انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔ 

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...