شجاع آباد میں گھر کے باتھ روم سے 1شخص کی لاش برآمد
ملتان،سکندرآباد (کرائم رپورٹر،نامہ نگار )سٹی شجاع آباد کے علاقے میں گھر کے باتھ روم سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔ بستی عثمان آباد کا رہائشی رانا عبدالرزاق گھر کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص گھر میں اکیلا رہتا تھا اور ابتدائی طور پر لاش کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود بعض کبوتر بھی مردہ پائے گئے ہیں۔ واقعے کی اصل وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments