مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات، تحقیقات شروع

مبینہ زیادتی کے مختلف  واقعات، تحقیقات شروع

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاعات پر کارروائی شروع کردی۔

 گلگشت پولیس کو مریم بی بی نے اطلاع دی کہ پراپرٹی ڈیلر علی نے کرایے کا مکان دلوانے کے لیے اسے ایم ڈی اے چوک کے قریب بلایا، جہاں مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ملزم فرار ہوگیا۔ دوسرے واقعے میں صدر جلالپور پولیس کو عابد حسین نے بتایا کہ اس کا بیٹا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم شہباز نے مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔ واقعات کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں واقعات کے حوالے سے شواہد اور بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں جبکہ قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے متاثرہ فریقین سے بھی معلومات حاصل کی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...