مالک مکان کا مزدور پر خنجر سے حملہ، شدید زخمی

 مالک مکان کا مزدور پر خنجر سے حملہ، شدید زخمی

سوشل میڈیا پر واقعہ وائرل ہونے پر 6روز تاخیر سے مقدمہ درج

 بورے والا (نمائندہ دنیا ) نواحی گاؤں 255 ای بی میں مالک مکان نے اپنے گھر میں مزدوری کرنے والے مزدور نعمان سکنہ مرضی پورہ پر خنجر سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نعمان مزدوری کے سلسلے میں گاؤں 255 ای بی گیا تھا جہاں مالک مکان محمد عمران نے مبینہ طور پر اس پر خنجر سے وار کیا جو اس کے جسم میں پیوست ہوگیا۔ زخمی مزدور کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ مبینہ طور پر محمد عمران نے کچھ فاصلے پر پستول تان کر رکشہ روک لیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے زخمی کے جسم میں پیوست خنجر نکال لیا، جس سے خون زیادہ بہنے لگا۔ بعد ازاں اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ مزدور کے ورثا نے گگو پولیس کو اطلاع دی، تاہم ان کا الزام ہے کہ پولیس نے کارروائی میں تاخیر کرتے ہوئے واقعے کے چھ روز بعد حملہ آور ملزم کو ریلیف دینے کے لیے معمولی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...