جلوس روٹس سے تجاوزات وال چاکنگ ہٹانے کا حکم
جہانیاں (نامہ نگار): اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں فہد نور کی زیرصدارت 12 ربیع الاول کے حوالے سے تحصیل امن کمیٹی، علماء کرام اور جلوس منتظمین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ڈی پی او ملک عبدالمجید، چیف آفیسر علی احمد، علماء کرام، امن کمیٹی کے ارکان اور جلوس منتظمین سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر فہد نور نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے تمام روٹس سے تجاوزات، ریڑھیاں اور ٹھیلے فوری طور پر ہٹائے جائیں، نیشنل بینک والی گلی سمیت تمام روٹس پر خصوصی مشینری کے ذریعے صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے اور کھلے مین ہولز پر فوری ڈھکن نصب کیے جائیں۔ انہوں نے روٹس پر موجود پرانے پینا فلیکس، وال چاکنگ اور کسی بھی قسم کا متنازع مواد ہٹانے جبکہ میلاد النبیؐ کی مناسبت سے نئے بینرز اور مناسب لائٹنگ کے انتظامات کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments