پھل سبزیاں مہنگی، ریٹ لسٹیں غائب، شہری رل گئے

 پھل سبزیاں مہنگی، ریٹ لسٹیں غائب، شہری رل گئے

من مانے نرخوں پر اشیاء کی فروخت پرائس کنٹرول نظام فعال بنانے کا مطالبہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں اضافے کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ متعدد دکانداروں کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزاں نہ کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ شہریوں کے مطابق بعض دکاندار مبینہ طور پر اپنی مرضی کے نرخ مقرر کرکے زائد قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس کے باعث صارفین اور دکانداروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی گھریلو بجٹ متاثر کر رکھا ہے ، ایسے میں پھل اور سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور متعلقہ پرائس کنٹرول حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں میں باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے ، سرکاری نرخ نامے نمایاں کرائے جائیں اور گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...