غیر معیاری ادویات ،ڈرگ انسپکٹرز کو متحرک رہنے کا حکم

 غیر معیاری ادویات ،ڈرگ انسپکٹرز کو متحرک رہنے کا حکم

یوسف چھینہ کی جعلی، غیر معیاری اور ممنوعہ ادویات کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی اور جعلی و غیر معیاری ادویات کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز یوسف چھینہ نے کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں ادویات کے معیار، ڈرگ ایکٹ اور متعلقہ قوانین کی خلاف ورزیوں سمیت مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے جبکہ غیر معیاری، جعلی اور ممنوعہ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی صحت اور جانوں سے متعلق معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈرگ انسپکٹرز میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کی باقاعدگی سے انسپکشن کریں اور خلاف ورزیوں پر بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائیں۔ اجلاس میں پیش کیے گئے کیسز پر قانون کے مطابق کارروائی کے لیے ضروری فیصلے بھی کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...