حقوق پر شب خون نہیں مارنے دیں گے : تاجر رہنما

 حقوق پر شب خون نہیں مارنے دیں گے : تاجر رہنما

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ جابر اور سیکرٹری عارف قریشی نے تاجر رہنماؤں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن تاجر برادری کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔ انہوں نے نام نہاد تاجر رہنماؤں اور ڈمی تنظیموں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کا نام استعمال کرکے ذاتی مفادات حاصل کرنے والے عناصر کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے حقوق پر کسی صورت شب خون نہیں مارنے دیا جائے گا اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین شفیق رضوی، سینئر نائب صدر رانا سرور، باؤ انعام قریشی، شیخ جہانگیر، ساجد کمبوہ اور جوائنٹ سیکرٹری محمد ارشد القادری سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...