نابالغ بچی سے مبینہ زبردستی نکاح، مقدمہ درج

 نابالغ بچی سے مبینہ زبردستی نکاح، مقدمہ درج

مرکزی ملزم، نکاح خواں اور گواہوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی

بورے والا(سٹی رپورٹر ) نابالغ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد زبردستی نکاح پڑھانے کے الزام میں مرکزی ملزم، نکاح خواں اور نکاح کے گواہوں کے خلاف چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق نواحی گاؤں 201/ای بی کی رہائشی سکینہ بی بی کی درخواست پر تھانہ گگو منڈی پولیس نے کارروائی کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس کی نابالغ بیٹی کو مبینہ طور پر عامر سہیل نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے گیا، جہاں نکاح خواں سید احسن رضا سکنہ رینالہ خورد نے مبینہ طور پر نابالغ بچی کا نکاح عامر سہیل سے پڑھایا۔ بچی کی والدہ کی درخواست پر پولیس نے نکاح نامہ حاصل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے دیگر پہلوؤں اور مبینہ طور پر ملوث افراد کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...