ابوظہبی جانے والی بنگلہ دیشی خاتون سے غیر ملکی کرنسی برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر)ابوظہبی جانے والی بنگلہ دیشی خاتون مسافر سے کسٹم عملے نے دوران چیکنگ غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسافروں کو ابوظہبی لے جارہی تھی کہ کسٹم حکام نے چیکنگ کے دوران بنگلہ دیشی خاتون کے بیگ سے غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔ کسٹم عملے نے خاتون مسافر کو کرنسی ریگولرائز کرانے کیلئے کہا، جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے باہر چلی گئی اور دوبارہ واپس نہ آئی۔ کسٹم حکام کے مطابق بنگلہ دیشی خاتون رحیم یار خان میں رہائش پذیر تھی۔ واقعے کے حوالے سے کسٹم حکام نے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments