مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزرسے محروم
نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں، زیورات ودیگر سامان لوٹ لیا گیا
ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ مخدوم رشید میں دو ڈاکوؤں نے شکیل سے اسلحہ کے زور پر 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ بستی ملوک میں اعجاز حسین کے گھر سے 50 ہزار روپے ، قیمتی گھڑیاں اور ملبوسات چوری ہوگئے ۔ صدر شجاع آباد میں مختیار احمد کا ٹرانسفارمر کا سامان، سٹی جلالپور میں یاسر کی موٹرسائیکل جبکہ صدر جلالپور میں مدنی کی سولر پلیٹ اور انورٹر چوری کرلیا گیا۔ گلگشت میں تین ڈاکوؤں نے اویس سے گن پوائنٹ پر 5 لاکھ روپے اور دو موبائل فون لوٹ لیے ۔ بی زیڈ کے علاقے میں رب نواز کے گھر سے 9 تولہ طلائی زیورات اور ملبوسات چوری ہوگئے ۔ مختلف علاقوں میں شہریوں کے موبائل فون، موٹرسائیکلیں، بیٹریاں اور دیگر سامان چوری ہوا۔ الپہ میں شوکت سے ڈاکوؤں نے نقدی چھین لی، جبکہ کینٹ میں ارسلان کا موبائل فون جھپٹا مار کر لے گئے ۔ نیو ملتان میں محسن سے 7 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ پولیس نے مختلف مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments