میلسی : جہانواہ مائنر پر آپریشن ، غیر قانونی تجاوزات مسمار

میلسی : جہانواہ مائنر پر آپریشن ، غیر قانونی تجاوزات مسمار

قابضین کو باقی تجاوزات ختم کرنے کے لیے تین روز کی حتمی مہلت دیدی

میلسی (نمائندہ دنیا ) وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ انہار نے نہری اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے جہانواہ مائنر کی حدود میں آپریشن کیا، جس کے دوران متعدد کچے پکے تعمیراتی ڈھانچے ، مکانات، جانوروں کے باڑے اور قبضے کی غرض سے قائم چار دیواریاں مسمار کردی گئیں۔ آپریشن ایس ڈی او محکمہ انہار مانجھا کوٹلہ محمد اقبال بھٹی کی زیرنگرانی اینٹی انکروچمنٹ عملے نے کیا۔ حکام کے مطابق کارروائی سے قبل محکمہ انہار کی ٹیم نے موقع پر نہری اراضی کی باقاعدہ حد بندی اور نشاندہی کی اور سرکاری اراضی سے تعمیرات و سامان ازخود ہٹانے کی ہدایت بھی کی تھی۔ کارروائی کے باوجود موجود تجاوزات کے خاتمے کے لیے متعلقہ قابضین کو مزید تین روز کی حتمی مہلت دی گئی ہے ، جس کے بعد باقی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرکے سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے گی۔ ایس ڈی او محمد اقبال بھٹی نے کہا کہ نہری اراضی پر کسی بھی قسم کے غیر قانونی تصرف کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محکمہ انہار نے واضح کیا کہ دوبارہ قبضہ یا سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...