یوم آزادی کے حولے سے بچوں کا ملی و تربیتی پروگرام
بچوں نے ملی نغموں، نماز، دعاؤں، سیرت کوئز اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) پاکستان قرآء کونسل ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے بچوں کے درمیان ملی و تربیتی پروگرام جامع مسجد اقصیٰ اہل حدیث پیپلز کالونی وہاڑی میں منعقد ہوا، جس میں بچوں نے ملی نغموں، قومی ترانے ، نماز با ترجمہ، مسنون دعاؤں، سیرت کوئز اور دیگر علمی و تربیتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ پاکستان قرآء کونسل کے بانی و سرپرست اعلیٰ مفتی قاری عبداللہ طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے اسلاف اور بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ، ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے وطن کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمت کا شکر ادا کرنے ، دین سے جڑنے ، اچھے اخلاق اپنانے اور باکردار پاکستانی بننے کا تقاضا کرتی ہے ۔ پروگرام میں مختلف مقابلوں کے ججز نے ذمہ داریاں انجام دیں جبکہ محمد سعداللہ بھٹی نے ‘‘قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں’’ کے موضوع پر تقریر کی۔ اختتام پر خصوصی دعا اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments