منی پٹرول پمپس، ایل پی جی ری فلنگ خلاف کارروائی کا حکم
خلاف ورزی پر سامان ضبط، مقدمات درج، ملزم گرفتار کئے جائیں : خالد جاوید
وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی ڈیکینٹنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ سول ڈیفنس آفیسر محمد ریحان وڑائچ نے بتایا کہ ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف 377 انسپکشنز کی گئیں، خلاف ورزی پر 72 مقدمات درج اور 3 لاکھ 47 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ 363 پٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف 16 مقدمات درج کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کارروائیاں مزید تیز اور بلاامتیاز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ خلاف ورزی پر سامان ضبط، مقدمات درج، ملزمان گرفتار اور غیر قانونی منی پٹرول پمپس و ایل پی جی ری فلنگ دکانیں سیل کی جائیں۔ انہوں نے پٹواریوں اور یونین کونسل سیکرٹریز سے رپورٹس لینے اور ضلع میں قائم ایل پی جی پلانٹس کی بھی انسپکشن کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments