سکیورٹی ڈیوٹی اور گشت پراہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس پی کینٹ ڈویژن ڈاکٹرخدیجہ عمر کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر تعینات پولیس نفری کی ڈیوٹی کو چیک کیا۔
سی پی اوملتان نے سکیورٹی ڈیوٹی اور گشت پرموجود اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات دیں۔سی پی او ملتان نے ناکہ بندی اور گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔انہوں نے ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہ کرنے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تلقین کی اور سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے ۔سی پی او ملتان نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments