عمران کی صحت ترجیح، عدالتی فیصلہ قابل تحسین،عثمان ڈوگر
ملتان (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق فیصلہ انسانی حقوق اور بنیادی انصاف کے اصولوں کی پاسداری کی مثال ہے ۔
سابق وزیراعظم کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ شفا ہسپتال منتقل کرنے کے حکم سے ان کی صحت اور طبی ضروریات کو ترجیح دی گئی ہے ۔عمران خان کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا یہ اقدام عدلیہ کی آزادی، شفافیت اور انسانی ہمدردی کی عکاسی کرتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری کی صحت اور بنیادی ضروریات کو سیاسی یا قانونی معاملات سے بالاتر ہوکر اہمیت دینا ضروری ہے ۔ملک محمد عثمان ڈوگر نے کہا کہ شفا ہسپتال جیسے معیاری طبی ادارے میں علاج کی سہولت فراہم کرنے سے یہ پیغام ملتا ہے کہ قانون کے سامنے تمام شہری برابر ہیں اور ہر شخص کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے سے عوام میں عدالتی نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے ۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ اس توقع کو تقویت دیتا ہے کہ مستقبل میں بھی عدالتیں انصاف، شفافیت اور انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں گی۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی صحت اور فلاح کو ہر حال میں اہمیت دی جانی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments