عیدمیلادالنبیؐ:ضلع وہاڑی میںجماعت اہلسنت کی ریلی کا انعقاد

عیدمیلادالنبیؐ:ضلع وہاڑی میںجماعت اہلسنت کی ریلی کا انعقاد

ریلی میں علما، مشائخ، ڈاکٹرز، وکلا، تاجران اور عوام نے بھرپور شرکت کی

میلسی (نامہ نگار ) جماعت اہلسنت ضلع وہاڑی کے چیف آرگنائزر پیر ڈاکٹر حافظ سلمان علی رانا نے عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلے میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام کامیاب ریلی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلی میں علما کرام، مشائخ، ڈاکٹرز، وکلا، تاجران اور عوام اہل سنت کی بھرپور شرکت نے اسے چار چاند لگا دیے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلی میں اہل سنت کے تمام علما کرام، جماعت کے عہدیداران اور کارکنان نے باہمی اتحاد اور مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان شاء اللہ ربیع الاول کے مقدس ماہ میں گھر گھر محافل عیدمیلادالنبیؐ منعقد کی جائیں گی اور شہر، قریہ اور گاؤں گاؤں عشق رسول ؐ کا پیغام عام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰؐ سے محبت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اور عظمت رسولؐ کے تحفظ کے لیے دلوں میں محبت رسول ؐ ضروری ہے ۔ ضلع وہاڑی میں جماعت اہلسنت ضلع، تحصیل اور یونین کونسل سطح پر کام کررہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...