سابق ایم این اے کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر جواب طلب

سابق ایم این اے کو بیرون ملک  جانے سے روکنے پر جواب طلب

ملتان (کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس تنویر احمد شیخ نے کوٹ ادو کے سابق رکن قومی اسمبلی شبیر علی قریشی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے معاملے پر متعلقہ حکام سے 26 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

 سابق ایم این اے نے اپنا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کئے جانے کے خلاف ایف آئی اے حکام کے خلاف رٹ درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد ارشد صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے حکام نے بغیر نوٹس اور قانونی جواز کے شبیر علی قریشی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا، جس کے باعث انہیں بیرون ملک سفر سے روکا جا رہا ہے ۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کا نام پی این آئی ایل سے خارج کرنے اور بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیراوائز کمنٹس طلب کرلئے اور کیس کی مزید سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...