اورنگزیب روڈ تاجر انتخابات، چار گروپوں کی رجسٹریشن

اورنگزیب روڈ تاجر انتخابات، چار گروپوں کی رجسٹریشن

غیر حتمی ووٹر لسٹ کی تیاری جاری، پولنگ بارہ ربیع الاول کے بعد متوقع

ملتان (لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران اورنگزیب روڈ تا منظور آباد چوک کے انتخابات کیلئے چار گروپوں نے الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹریشن کرا لی، جبکہ انتخابی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ پولنگ 12 ربیع الاول کے فوری بعد متوقع ہے ۔ اس سلسلے میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے تشکیل کردہ الیکشن کمیشن کے ارکان شیخ عاصم اعجاز، حافظ یاسر رحمن اور محمد عاشق بلوچ کے پاس چار گروپوں نے رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔رجسٹریشن کرانے والے گروپوں میں انصاف گروپ کی جانب سے ملک اسلم ڈوگر، فرینڈز گروپ کے نثار احمد، سٹار گروپ کے محمد عارف اور تاجر اتحاد گروپ کے ایم سجاد شامل ہیں۔ اس موقع پر شیخ خضر حامد، خواجہ عمار یاسر اور بلال انصاری بھی موجود تھے ۔ الیکشن کمیشن کے رکن شیخ عاصم اعجاز نے بتایا کہ انتخابات کیلئے غیر حتمی ووٹر لسٹ کی تیاری کا عمل جاری ہے ۔ انتخابی فہرست مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ الیکشن شیڈول جاری کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کے عمل کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے اور تمام گروپ اپنے امیدواروں اور ووٹرز سے رابطے کریں گے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر لسٹ کی تیاری کے بعد انتخابی مراحل کو مقررہ طریقہ کار کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔ تاجروں کی جانب سے بھی انتخابات کے حوالے سے سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ توقع ہے کہ پولنگ 12 ربیع الاول کے فوری بعد کرائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...