فوڈاتھارٹی کا کریک ڈاؤن،600لٹر آئس واٹر،ایکسپائرڈ مشروبات تلف
مضرصحت 9 کلو چائنہ نمک بھی تلف اوربھاری جرمانے عائد ،لودھراں میں بیوریج پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند،صحت دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی جی فوڈ
ملتان ،لودھراں،خانیوال،وہاڑی(خبر نگار، نمائندہ خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،لیڈی رپورٹر،سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کی عوام تک معیاری خوراک پہنچانے کیلئے صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری،فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں سویٹس یونٹس، ریسٹورنٹس، ملک شاپس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، لودھراں میں بیوریج پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 600 لٹرئس واٹر، 19 لٹر ایکسپائری مشروبات، 9 کلو چائنہ نمک تلف کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاؤن شیر شاہ، حسن پروانہ کالونی، اسلام نگر نزد وحدت کالونی اور رانا کالونی شاہ رکن عالم میں 4 سویٹس یونٹس کو خوراک کی تیاری میں چائنہ کا استعمال کرنے ، مٹھائی میں رنگ کاٹ کی ملاوٹ، صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔
اسی طرح یوسف کالونی کہروڑ پکا لودھراں میں واٹر پانی کا سیمپل فیل ہونے پر اصلاح تک کام سے روک دیا گیا۔ اس کے علاؤہ پل 60 ہزاراں لودھراں میں دُودھ بردار گاڑی کو چیک کیا گیا۔ گاڑی میں موجود 1 ہزار لٹر دودھ کو ٹیسٹ کیا گیا۔ خریدوفروخت کا ریکارڈ موجود نہ ہونے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید وہاڑی موڑ کچاکھوہ، شہید روڈ میاں چنوں میں 2 بیکریوں کو ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی، خوراک کی زمین پر سٹوریج اور شوگر سیرپ میں مردہ حشرات پائے جانے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ مزید برآں ٹبہ روڈ مترو میلسی میں آئس فیکٹری کو صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے اور پنجاب فوڈ رولز کی خلاف ورزیوں پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔مزید کارروئیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ کا کہنا ہے کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments