ایف آئی اے کا چھاپہ، 2انسانی سمگلر حراست میں لے لئے
ملزموں نے ازبکستان کے پیکنگ ویزوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے
ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزموں کو سرکل آفس منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایت پر ریڈنگ ٹیم تشکیل دے کر سبزہ زار میٹرو اسٹیشن پر چھاپہ مارا اور رانا احسن اور زبیر کو گرفتار کیا۔ ملزموں کے قبضے سے شہریوں سے وصول کی گئی رقم کے شواہد اور چیکس بھی برآمد ہوئے ۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم رانا احسن شہریوں کو گمراہ کرکے غیر قانونی طریقے سے ازبکستان پیکنگ کے ویزوں پر بھجوانے کا جھانسہ دیتا اور ان سے رقم بٹورتا تھا۔ ملزم اپنے ساتھی حسیب وغیرہ کے ہمراہ ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے میں ملوث پائے گئے ۔حکام کے مطابق گرفتار ملزموں کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments