چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال سے محروم

 چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال سے محروم

محمدحسین کی دکان سے 12دیگیں،مصالحہ جات کے گٹوسمیت قیمتی سامان چوری

 ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقے میں محمد حسین کی دکان سے نامعلوم چور 12 دیگیں، مصالحہ جات کے گٹو اور دیگر سامان، مالیت لاکھوں روپے ، چوری کرکے فرار ہوگئے ۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں عبدالرحمن سے دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 8 ہزار 500 روپے چھین لئے ، جبکہ سمیرا رسول کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں اصغر سے ڈاکو 19 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے سے ثریا بی بی، تھانہ گلگشت کے علاقے سے محمد حسین اور امجد کے موبائل فون چوری ہوگئے ۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے سے رمضان کی موٹرسائیکل، ڈی ایچ اے سے عمر کا گھریلو سامان، تھانہ صدر کے علاقے سے شاہ زیب کا موبائل فون، قادر پورراں سے محمد حسن کا سولر پینل، سٹی شجاع آباد سے ابوبکر اور نوید حیات کے موبائل فون جبکہ سٹی جلالپور کے علاقے سے قاسم کا انورٹر اور دیگر سامان چوری ہوگیا۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں طارق سے دو ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...