منشیات فروش گرفتار 1 کلو 820 گرام افیون برآمد
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)پولیس تھانہ ماچھیوال نے منشات فروش وسیم عرف سیٹھی کو گرفتار کرکے 1کلو 820گرام افیون برآمد کرلی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی ،نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments