ٹرالر کی سکول رکشہ کو ٹکر، دو بچے جاں بحق، ایک زخمی
اڈا ٹھینگی کے قریب حادثہ، دونوں موقع پر چل بسے ، لاشیں و زخمی ہسپتال منتقل
وہاڑی (خبرنگار) ملتان روڈ پر اڈا ٹھینگی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے سکول رکشہ کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں چک نمبر 74 ڈبلیو بی کے رہائشی 12 سالہ عبداللہ ولد زنیر احمد اور 10 سالہ عنایہ وقاص دختر وقاص احمد جاں بحق ہوئے ۔ دونوں بچے شدید چوٹیں آنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا۔ دونوں جاں بحق بچوں کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں قریبی رشتہ دار تھے ، جبکہ رکشہ ڈرائیور بھی ان کا قریبی رشتہ دار بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے حادثے کی مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments