اے ٹی ایم کارڈ چوری، نوسربازوں نے 2 لاکھ روپے نکال لئے
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) چک نمبر 451 ای بی لاٹ بھٹیاں کا رہائشی محمد یاسین مقامی بینک، ملتان روڈ پر قائم اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے گیا۔
جہاں پہلے سے موجود دو نامعلوم نوسربازوں نے مبینہ طور پر اسے باتوں میں الجھا کر اے ٹی ایم کارڈ چوری کرلیا۔ متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان نے چالاکی سے اس سے اے ٹی ایم کا خفیہ کوڈ بھی معلوم کرلیا اور کارڈ لے کر فرار ہوگئے ۔ بعدازاں ملزمان نے مبینہ طور پر 50، 50ہزار روپے کی چار ٹرانزیکشنز کے ذریعے اس کے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے نکال لئے ۔تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے یاسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments