میلسی کی محرومیاں ختم کیلئے جامع پلان پیش کرینگے ، نعیم اختر

میلسی کی محرومیاں ختم کیلئے جامع پلان پیش کرینگے ، نعیم اختر

کرپٹ افسروں کیخلاف کارروائیاں جاری، مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے ،گفتگو

میلسی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ خفیہ رپورٹس کی بنیاد پر کرپٹ اور بدعنوان افسران کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے ۔ وہ میڈیا نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میلسی شہر کی محرومیوں کے خاتمے اور بنیادی مسائل کے حل کیلئے جامع ترقیاتی پلان تیار کرکے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو پیش کیا جائے گا۔ امید ہے وزیراعلیٰ میلسی کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے کر شہر کے دیرینہ مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گی۔نعیم اختر بھابھہ نے بتایا کہ ہری چند اڈا سے دھلو بن اور امین پور سے دربار حضرت ابوبکر وراقؒ تک کروڑوں روپے کی لاگت سے کارپٹ سڑکوں کی تعمیر جاری ہے ۔ منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی اور آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...