پولیس وہیکلز عوامی خدمت کا اہم ترین ذریعہ، صادق علی ڈوگر
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس ایس پی آپریشنزملتان حیدرعلی کے ہمراہ سی پی او کمپلیکس کے باہر پولیس وہیکلزکی انسپکشن کی۔
انسپکشن کے دوران پولیس گاڑیوں کی مجموعی حالت، صفائی، فٹنس، سرکاری لاگ بکس اور دیگر ضروری سامان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی پی او ملتان نے افسر و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ پولیس وہیکلز کو ہر وقت مکمل طور پر فٹ اور فعال رکھا جائے تاکہ فوری ریسپانس اور مؤثر پولیسنگ کو یقینی بنایا جا سکے ۔پولیس وہیکلز عوامی خدمت کا اہم ذریعہ ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments