برینڈ روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف

برینڈ روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف

ڈرینج، انفراسٹرکچر،لائٹنگ، گرین پیچز کے کام میں معیار برقرار کھنے کی ہدایات

ملتا ن(وقائع نگار خصوصی)کمشنر عامر کریم خاں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت جاری برینڈ روڈ اپ گریڈیشن منصوبے کا دورہ کیا اور ڈرینج، الیکٹرک انفراسٹرکچر، لائٹنگ، گرین پیچز، فٹ پاتھ اور ٹف پیور کے کاموں کا جائزہ لیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے ، معیار یقینی بنانے اور تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں پہلی بار زیر زمین بجلی کی تنصیب کی جا رہی ہے ، یوٹیلیٹی سروسز کے کام بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ نئی تعمیر شدہ شاہراہ کو دوبارہ نقصان نہ پہنچے ۔کمشنر نے پارکنگ ایریا کا بھی جائزہ لیا اور شاہراہ و دیگر انفراسٹرکچر کو گاڑیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈی جی ایم ڈی اے راشد ارشاد نے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 

بتایا گیا کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 36 کروڑ روپے ، فزیکل پیش رفت 79 فیصد جبکہ تکمیل کی مقررہ تاریخ 30 اکتوبر 2026 ہے ۔بریفنگ کے مطابق 3700 رننگ فٹ ڈرین میں سے 3392 رننگ فٹ اور 2200 رننگ فٹ واسا لائن و کنکشنز مکمل ہوچکے ہیں۔ سیٹ بیک ایریا میں ٹف پیور کا 95 فیصد، ڈرین ایریا میں 75 فیصد کام مکمل جبکہ پارکنگ ایریا میں 12 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔برینڈ روڈ پر 18 گرین اسٹرپس میں سے 16 کی برک ورک، 42 میں سے 38 الیکٹرک پولز کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ، جبکہ 40 پلانٹرز تیار اور 20 میں سے 17 کینوپیز کے پولز نصب کردیئے گئے ہیں۔ 40 بینچز بھی تیار ہیں۔منصوبے میں 14 نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کیلئے بنیادیں مکمل ہیں جبکہ 86 بجلی کے کھمبے ، 15 ٹیلی فون پولز اور 60 ٹرانسفارمرز ہٹائے جائیں گے ۔ برینڈ روڈ پر 317 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔اسماعیل کارنر کا برک ورک، پلستر، فریم اور فلور ٹائل کا کام مکمل جبکہ فنشنگ جاری ہے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مبشر الرحمان، ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے عطائالرحمن، رانا وسیم اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...