فصلوں کی باقیات مناسب طریقے سے تلف کرنیکی ہدایت
جلانے سے سموگ میں اضافہ ہوتا ہے ، نمبردار کسانوں کو آگاہی دیں،انعم اکرم
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) محکمہ زراعت توسیع وہاڑی کے زیر اہتمام انسداد سموگ کے حوالے سے آگاہی کنونشن منعقد ہوا، جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم تھیں۔ اس موقع پر زراعت افسران، نمبرداران اور فیلڈ سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے نمبرداروں کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ وہ اپنے علاقوں میں کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر عملدرآمد کی ترغیب دیں۔انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے دھواں اور زہریلے ذرات فضا میں شامل ہوکر فضائی آلودگی اور سموگ کا باعث بنتے ہیں، جس سے انسانی صحت اور ماحول متاثر ہوتا ہے ۔ کاشتکار باقیات کو جلانے کے بجائے انہیں مناسب طریقے سے تلف کریں یا زمین میں شامل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments