خاتون کا قتل ، دو نامزد ملزموںکے خلاف مقدمہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ہنجرائی مستقل شرقی میں 19 سالہ شادی شدہ خاتون طاہرہ بی بی کے قتل کا مقدمہ اس کے والد محمد رمضان عرف گلاب کی مدعیت میں دو نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کی شادی لیہ کے رہائشی نذیر احمد بھٹی سے ہوئی تھی اور اس کے دو بچے ہیں۔ مقتولہ 10 روز سے والدین کے گھر مقیم تھی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے روز وہ کپڑے سلوانے کے لیے درزن کے پاس جارہی تھی کہ آموں کے باغ کے قریب محمد لطیف نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کردیا، محمد لطیف مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments