ریاض آباد مائنر کے ٹیل پر پانی کی قلت، کاشتکار سراپا احتجاج
ٹاٹے (پور نامہ نگار)ریاض آباد مائنر کے ٹیل پر پانی کی قلت، کاشتکار سراپا احتجاج بن گئے ۔
مضافاتی علاقے اکرم آباد میں کاشتکاروں نے محکمہ انہار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض آباد مائنر کے ٹیل پر محکمہ انہار نے دو فٹ پانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم اس وقت پانی کی سطح آدھے فٹ سے بھی کم ہے ۔ پانی کی شدید کمی کے باعث فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور کاشتکاروں کی جانب سے فصلوں پر کیا گیا تمام خرچ ضائع ہوگیا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب مویشیوں کو پلانے کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں۔ کاشتکاروں نے کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments