مظفرگڑھ میں انسداد پولیو مہم، انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر کی پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو قطرے پلانے کی ہدایت
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات اور انسداد پولیو کے قومی مشن کے تحت ضلع مظفرگڑھ میں 21 سے 24 ستمبر تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔ مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے ، ٹیموں کی تربیت اور سو فیصد کوریج یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور مسافر بچوں کو بھی قطرے پلانے کا انتظام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مہم میں صرف تربیت یافتہ اہلکار فرائض انجام دیں گے ، متعلقہ محکمے اور ادارے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں اس خطرناک بیماری سے محفوظ رکھا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments