میلسی ہسپتال کاایکس رے ٹیکنیشن رشوت لیتے ہوئے گرفتار

میلسی ہسپتال کاایکس رے ٹیکنیشن رشوت لیتے ہوئے گرفتار

وہاڑی، میلسی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کے ایکس رے ٹیکنیشن لیاقت علی کو رشوت لیتے اینٹی کرپشن وہاڑی نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ماہی بلوچ کے شہری نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وہاڑی کو درخواست دی کہ ان کی برادری میں زمین کا تنازع چل رہا ہے ،مخالف فریق نے مبینہ طور پر لڑائی کا خود ساختہ وقوعہ بنا کر میڈیکل تیار کروایا اور اس کے چچا مجاہد خان وغیرہ کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرایا، میڈیکل کو چیلنج کرنے کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے میڈیکل بورڈ کی اجازت حاصل کی گئی۔ اس سلسلے میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کی ایکس رے لیب میں تعینات ٹیکنیشن لیاقت علی سے رابطہ کیا گیا۔ ٹیکنیشن نے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی اور کہا کہ رقم کی ادائیگی پر میڈیکل کو خود ساختہ قرار دلوانے میں مدد کی جاسکتی ہے ۔ مذاکرات کے بعد مبینہ طور پر 50 ہزار روپے میں معاملہ طے پایا۔درخواست پر اینٹی کرپشن ٹیم نے لیاقت علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...