مظفرگڑھ ہسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات فعال رکھنے کی ہدایت

مظفرگڑھ ہسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات فعال رکھنے کی ہدایت

اے سی علی سمیر کا چلڈرن وارڈ میں طبی سہولیات اور فائر سیفٹی اقدامات کا جائزہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی سمیر نے ضلعی ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے بالخصوص چلڈرن وارڈ میں بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے اور فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں کو معیاری علاج اور بہتر نگہداشت کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں فائر سیفٹی کے تمام انتظامات ہر وقت فعال رکھنے کا حکم دیتے ہوئے فائر الارم، ایمرجنسی راستوں اور آگ بجھانے والے آلات کی باقاعدہ جانچ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ علی سمیر نے کہا کہ پیرا میڈیکس، طبی عملے اور دیگر ملازمین کو فائر سیفٹی کی باقاعدہ تربیت دی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جاسکے ۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں میں فائر سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد اور ضروری انتظامات ہر وقت فعال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...