شجاع آباد کی 25 یوسیز میں صرف 10 سیکرٹری، نظام مفلوج

شجاع آباد کی 25 یوسیز میں صرف 10 سیکرٹری، نظام مفلوج

اضافی چارج کے باعث دفاتر محدود دن کھلنے لگے ، پیدائش، وفات و دیگر امور متاثر

سکندرآباد (نامہ نگار) تحصیل شجاع آباد کی 25 یونین کونسلوں میں صرف 10 یونین سیکرٹریز کی تعیناتی کے باعث بلدیاتی نظام شدید متاثر ہو کر رہ گیا ہے ۔ عملے کی کمی کے باعث ایک سیکرٹری کو دو سے تین یونین کونسلوں کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں متعدد دفاتر ہفتے میں صرف دو یا تین دن ہی کام کر پاتے ہیں جبکہ باقی دن دفاتر بند رہتے ہیں۔دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو پیدائش، وفات، نکاح اور دیگر ضروری سرٹیفکیٹس کے حصول کے لیے کئی کئی بار یونین کونسل دفاتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں سیکرٹری کی عدم موجودگی پر واپس لوٹنا پڑتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...