پرانی رنجش پر فائرنگ کارسوار شہری زخمی،نشتر منتقل

پرانی رنجش پر فائرنگ  کارسوار شہری زخمی،نشتر منتقل

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ پاک گیٹ کے علاقہ پرانی رنجش پر فائرنگ کرکے بابر مرغی نامی شخص کو زخمی کردیا گیا۔

جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کرکے پولیس نے نامزد ایف آئی آر درج کرلی ہے درج ایف آئی آر کے مطابق ڈیڑھ سال قبل ریکس تھیٹر پر طلحہ اور مکی کا بابر مرغی سے جھگڑا ہوا تھا جسکا بدلہ لینے کے لئے طلحہ نے گزشتہ روز نامعلوم ساتھی کے ہمراہ حرم گیٹ چوک پر بابر مرغی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...