فیڈرز کی تقسیم ،مرمتی کام کے سبب بجلی بند رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں فیڈرز کی تقسیم و مرمتی کام،سڑکوں کی کشادگی، کھمبوں کی درستگی و تنصب کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 2ستمبر2026ء (بروزبدھ) کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔
اس بندش سے ملتان سرکل کے 11کے وی بوٹے والااورگلزار پورفیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،11کے وی اولڈ لاڑ،پیر اسماعیل،نشاط مل،اے اینڈ بی،کریم آباداور فیملی فوڈ فیڈرز سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments