میپکو نادہندگان سے سو فیصد ریکوری یقینی بنائے ،عبدالحفیظ

میپکو نادہندگان سے سو فیصد  ریکوری یقینی بنائے ،عبدالحفیظ

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو سرکل رحیم یار خان انجینئر عبدالحفیظ بھٹی نے کہا ہے کہ نادہندگان سے واجبات کی بروقت اور مکمل وصولی اولین ترجیح ہے۔

 ریکوری میں غفلت، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے صادق آباد ڈویژن کے دورے کے موقع پر آپریشنل افسروں سے کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے نادہندگان اور طویل عرصے سے واجب الادا بجلی کے بلوں کی وصولی کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...