بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن، فہد سانگی
ملتان (لیڈی رپورٹر)سابق ڈویژنل چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل ملتان ڈویژن و تاجر رہنما فہد اسحاق سانگی نے ملتان میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے عوام ور تاجربرادری کی مشکلات کے سلسلے میں اپنے ایک بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے۔،
کہ بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام اور تاجروں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے بجلی کے بھاری بھر کم بل اور درجنوں قسم کے ٹیکسز کی ادائیگی کے باوجود میپکو کی سروس ڈلیوری زیرو ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے بھی عوام اور تاجروں کو زندہ درگور کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments