قومی سلامتی کیلئے جانیں دینے والے شہداء کو سلام، فرحت شفیق

قومی سلامتی کیلئے جانیں دینے  والے شہداء کو سلام، فرحت شفیق

ملتان(لیڈی رپورٹر)جیسمین لائنز کلب ملتان کا ماہانہ اجلاس صدر فرحت شفیق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کلب کی گزشتہ ماہ کی فلاحی و سماجی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

 اس موقع پر سیکرٹری اقصیٰ زہرہ نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی اور مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ صدر فرحت شفیق نے 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کی قربانیاں قوم کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں اپنے قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا درس دیتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...