ہارٹی کلچر ایجنسی نے ملتان میں مزید دس ہزار پودے لگا دیئے
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے شہر میں مزید 10 ہزار پودوں اور درختوں کی شجرکاری مکمل کرلی۔ ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کی ہدایات پر شہر بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے ۔بہاولپور بائی پاس سے وہاڑی چوک تک کنیر، ٹرمینیلیا اور ارجن کے پودے لگانے کا کام مکمل کرلیا گیا۔
، جبکہ جمیل آباد سے پل واصل تک گرین بیلٹ پر تبوبیا کے 50 سے زائد درخت بھی لگائے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے گرین بیلٹس اور پارکوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت شہر کو سرسبز بنانے کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر سایہ دار درخت لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان کو سرسبز بنانا ہمارا مشن ہے ، جبکہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ صاف اور صحت مند ماحول کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری ناگزیر ہے ۔ تمام طبقات کو شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے اور اپنے حصے کا کم از کم ایک درخت ضرور لگانا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments