طاہرہ حبیب جالب سے روزگار چھیننا افسوسناک، نسیم لابر
مبینہ ناروا سلوک کانوٹس،اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے ، بیان
ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر نے معروف عوامی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب جالب کے ساتھ پنجاب حکومت کے ناروا سلوک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈھابہ گرائے جانے کی مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حبیب جالب نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی اور آمریت کے خلاف جدوجہد کی۔ ۔ملک نسیم حسین لابر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ طاہرہ حبیب جالب کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شہری محنت کرکے باعزت روزگار کمارہا ہے تو اسے معاشی طور پر تباہ کرنے کے بجائے سہولت فراہم کی جانی چاہئے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں چھوٹے تاجروں، ریڑھی اور چھابہ فروشوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ حکومت کو انتظامی کارروائیوں کے بجائے غریب محنت کشوں کی معاشی مشکلات کم کرنے پر توجہ دینی چاہیے ۔پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر نے مطالبہ کیا کہ طاہرہ حبیب جالب کے خلاف کارروائی فوری روکی جائے ، مبینہ زیادتی پر معذرت کی جائے اور انہیں باعزت روزگار کا موقع فراہم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments