سرکاری ہیڈ ماسٹرز کی تعیناتی کیلئے ای ٹرانسفر رائونڈکھول دیا گیا

سرکاری ہیڈ ماسٹرز کی تعیناتی کیلئے ای ٹرانسفر رائونڈکھول دیا گیا

اساتذہ یکم تا چار ستمبر ترجیحات کے مطابق درخواستیں دے سکیں گے

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز، سینئر ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کی میرٹ پر تعیناتی کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے ای ٹرانسفر راؤنڈ کھول دیا۔ اہل امیدوار یکم سے 4 ستمبر 2026 تک خالی آسامیوں پر اپنی پسند اور ترجیحات کے مطابق درخواستیں جمع کراسکیں گے ۔حکام کے مطابق پوسٹنگ آرڈرز 4 ستمبر کی شام جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔ سیکنڈری سکول ٹیچر (کمپیوٹر سائنس) بی ایس-16 کے اساتذہ کو بھی مخصوص شرائط کے تحت ہیڈ ماسٹر کی آسامی کیلئے درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے ۔مراسلے کے مطابق ایس ایس ٹی (کمپیوٹر سائنس)اس صورت میں ہیڈ ماسٹر کی آسامی کیلئے درخواست دے سکے گا جب وہ پہلے سے اسی سکول میں تعینات ہو اور وہاں ہیڈ ماسٹر کی آسامی خالی ہو۔ اسی طرح کسی دوسرے سکول میں ایس ایس ٹی (کمپیوٹر سائنس) اور ہیڈ ماسٹر، دونوں کی آسامیاں خالی ہونے کی صورت میں بھی امیدوار درخواست دے سکے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ ایس ایس ٹی (بی ایس-16)کو اپنے ضلع سے باہر تعینات نہیں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں جن علاقوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات کا اعلان کیا جاچکا ہے ، وہاں کسی قسم کی ٹرانسفر یا پوسٹنگ نہیں کی جائے گی۔محکمہ نے اہل امیدواروں کو مقررہ مدت کے اندر درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے تاکہ میرٹ کے مطابق خالی انتظامی آسامیوں پر تعیناتی کا عمل مکمل کیا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...