پرائس کنٹرول مہم تیز کرنے کے احکامات

پرائس کنٹرول  مہم  تیز کرنے  کے  احکامات

دودھ، گوشت سمیت اشیائے خوردونوش کی کوالٹی یقینی ،فوڈاتھارٹی ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جامع حکمت عملی مرتب کرنے کا حکم غلہ وسبزی منڈیوں میں طلب ورسد کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے ، چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے

ملتا ن (وقائع نگار خصوصی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے ملتان کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے اجلاس میں پرائس کنٹرول اور کنزیومر پروٹیکشن مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے ہدایت کی کہ دودھ، گوشت سمیت تمام اشیائخوردونوش کی کوالٹی یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں جبکہ فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول ٹیموں کی موثر ٹریننگ بھی کرائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے ، کسی کو عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کولڈ سٹوریجز کا مکمل ڈیٹا مرتب کرکے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام یقینی بنائی جائے اور غلہ و سبزی منڈیوں میں طلب و رسد کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے ۔ سلمیٰ بٹ نے کہا کہ منڈیوں میں چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، چند اشیائکی قیمتیں کم کرنے کیلئے کام جاری ہے اور جلد ان کے ریٹس بھی مقرر کر دیئے جائیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ دودھ، دہی، مٹن اور بیف کے سرکاری ریٹس میں تبدیلی کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے جبکہ پرائس کنٹرول اور فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں کریں گے ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سبزیوں، دالوں اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی نظر آ رہی ہے ، انہوں نے بتایا کہ ملتان میں تقریباً 40 ہزار کاروبار رجسٹرڈ ہیں، ان تمام کاروباروں میں فوڈ سیفٹی اور کنزیومر پروٹیکشن قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، ضلعی انتظامیہ کو گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے اور گراں فروشی کے خلاف موثر مہم جاری ہے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ زہرہ نور نے بریفنگ بھی دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...